پاکستان دشمن کلبھوشن کو انجام تک پہنچایا جائے، مدثر بصیر

July 19, 2019

برمنگھم ( پ ر)پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے سیکرٹری مدثر بصیر نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے بھارتی درخواست پربھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی رہائی کو مسترد کر دیا البتہ پاکستان کو یہ کہا گیا کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے جو پھانسی کی سزا دی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے یہ پاکستان کے لیے مزید آزمائش اور امتحان میں ڈال دیا گیا پاکستان اگر اس پر عمل درآمد کرتا ہے اور سزا ختم ہوجاتی ہے تو پھر جس طرح بھارتی پائلٹ کی رہائی کے لیے دبائو ڈل کر بھارت کے حوالے کرنا پڑا کلبھوش کی رہائی کے لیے راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اب کوئی تاخیر نہ کرئے فوجی عدالت کی سزا پر فوری طور پر عمل درآمد کرے اور اس پاکستان دشمن دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جائے جس نے سیکڑوں پاکستانیوں کا قتل کیا ہے اور پاکستان میں تباہی اور بربادی کا مجرم ہے ایسے لوگوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا۔ مدثر بصیر نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے پاکستان نے کبھی کسی دوسرے ملک کے اندر ونی معاملات میںمداخلت نہیں کی بھارت نے پاکستان کے خلاف جس طرح کی مہم اور کارروائیوں شروع کر رکھی ہیں ایسے دہشت گرد ملک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے اور بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے والے فیصلے کو واپس لیا جائے اور بھارت کے حوالے سے کوئی نرم پالیسی اختیار نہ کی جائے۔