پی پی برمنگھم اور مڈلینڈز کے زیر اہتمام 24جولائی کو جلسہ ہوگا

July 19, 2019

برمنگھم(ابرار مغل/آصف براہٹلوی) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ برمنگھم اور مڈلینڈز کی مختفل برانچز اور تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر مورخہ24 جولائی شام چھ بجے برمنگھم کے مقامی ہال میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین اور سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ سمیت برطانیہ بھر سے اہم پارٹی رہنما، قیادت اور مرکزی عہدیداران شرکت کریں گےاور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی خطابات ہوں گے اس پروگرام کے آرگنائزر و منتظمین چوہدری شبیر ابرار احمد، طاہر محمود بلتھوی، چوہدری رضوان گجر، خواجہ محمود صابری، چوہدری خاور ایوب ، فدا حسین چارلی، وقار اسلم کیانی، یاسر بلال، چوہدری نثار مٹھو اور دیگر ہوں گے۔ برمنگھم سمیت برطانیہ بھر سے پارٹی کارکن ، جیالے شرکت کریں گے، پاکستان میں سیاسی انتقام بلخصوص پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا جائے گا جب کہ اس جلسہ عام میں سابق چیئرمین زکوٰۃ کونسل میرپور ارشد کیانی، چوہدری شاہنواز ، واجد برکی، شریف مغل، اختر عباسی، نائب مغل اور دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ اس جلسہ عام کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہیں پروگرام کے آرگنائزر چوہدری شبیر اور دیگر نے جنگ کو بتایا کہ برطانیہ بھر سے بڑی تعداد اس جلسہ عام میں شرکت کررہی ہے۔ بھٹو ازم کی تکمیل کے ویژن کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے مقررین خطاب کریں گے۔ دریں اثناء پارٹی رہنمائوں ارشاد عذیز، چوہدری امین، خواجہ ذوالفقار احمد نے بھی اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی یقیان دہانی کرائی ہے۔دریں اثناء گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی برمنگھم کے قائم مقام صدراحسان قاضی، سیکریٹری نشرو اشاعت پی پی برمنگھم چوہدری اسمٰعیل، خواجہ افتخار اور دیگر نے لیڈر آف اپوزیشن چوہدری یٰسین سے ملاقات کی۔ جلسہ کو کامیاب منانے کیلئے پیپ ی کی تمام تنظیموں نے سر جوڑ لئے، چوہدری شاہ نواز نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ عام میں عوامی شرکت کے سابق ہ تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔