پیرس میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی سالانہ ورکشاپ

July 19, 2019

پیرس(پ ر) پیرس میں منعقدہ دو روزہ سالانہ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر کے ملکی صدور، جنرل سیکریٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹو شریک ہوئے۔ پہلے سیشن میں تمام ممالک نے گزشتہ سال کے ٹارگٹس اور رمضان کمپین کے نتائج کے حوالے سے اپنی کارکردگی پیش کی اور اپنے کام کے حوالے سے درپیش چیلنجز قیادت کے سامنے رکھے۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ و فرانس، راجہ بابر حسین نے یورپین ممالک کی مجموعی کارکردگی پیش کی۔ مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل مشہدی نے ان نتائج پراطمینان کا اظہار کیا، درپیش مشکلات کو ایڈریس کیا اور ایگزیکٹو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے اس کام میں کولیکشن سے ڈسٹری بیوشن تک بہت سے مشکل مراحل ہیں اورمشکلات پیش آنا فطری امر ہے لیکن لگن، جذبہ خدمت اور دکھی انسانیت کا درد منہاج القرآن کی پہچان بھی ہے اور ان مسائل کا حل بھی۔ دوسرے سیشن میں دیگر ایکٹوٹیز کے علاوہ 2019-2020 ء کے اہداف کا تعین کیا گیا اور عید کمپین پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ یاد رہے اِس دو روزہ ورکشاپ میں میڈیا بریفنگ اور پیرس کا مطالعاتی دورہ بھی شامل ہے۔ آخری سیشن میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھی شریک ہوئے، ٹیلیفونک کال کے ذریعے اُنہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ فرانس کو ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور شرکا کو ویلفیئر کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ اختتام پہ ملک پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔