عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے

July 19, 2019

دی ہیگ (راجہ فاروق) عالمی عدالت انصاف دی ہیگ نے بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ بھارت کو اپنی توقعات کے برعکس منہ کی کھانی پڑی۔ عالمی عدالت ہیگ نے کلبھوشن یادیو کی بھارتی حکومت کی طرف سے رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ پاکستان کو قونصلر رسائی اور نظرثانی کا حکم، عالمی عدالت نے نظرثانی کا مطالبہ پاکستان کی عدالتوں پر چھوڑ دیا۔ عالمی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قونصلر رسائی دینی چاہیے۔ عالمی عدالت انصاف دی ہیگ نے بھارت کا موقف تسلیم نہیں کیا جوکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ 17جون کو جب عالی عدالت ہیگ میں فیصلہ سنایا جارہا تھا تو عالمی عدالت انصاف کے گیٹ کے سامنے50کے قریب ہندوستانی شہریوں نے اپنی فتح اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے، نادان فیصلے کو اپنی فتح سمجھ رہے تھے۔ تاہم وہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد، انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگاکر ہندوستانیوں کو بھگا دیا۔