واٹر بلزمیں پانچ سال کے دوران 50پونڈتک اوسط کمی کا منصوبہ

July 19, 2019

لندن (پی اے) انگلینڈ اینڈ ویلز میں واٹر بلز میں پانچ سال کے دوران 50 پونڈ تک اوسط کمی لائی جائے گی۔ یہ کمی 2020 سے 2025کے دوران لائی جائے گی۔ یہ انکشاف انڈسٹری ریگولیٹر کے شائع ہونے والے منصوبوں میں کیا گیا۔ آف واٹ نے کہا کہ فرمز اضافی 6 ملین پونڈ ہر روز کسٹمرز کیلئے سروسز کی بہتری پر خرچ کریں گی۔ کئی واٹر کمپنیز کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کے پیش نظر یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ر یگولیٹر آف واٹ نے کہا کہ ان اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ سروسز میں بہتری آئے گی اور صحتمندانہ قومی انوائرمنٹ ہوگا، بلز میں کمی آئے گی۔ واٹر کمپنیز اپنی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ کرنے کی بھی ذمہ دار ہوں گی اور ان کو خراب کارکردگی پر سخت جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کو ٹارگٹس دیئے گئے ہیں، ان کو پورا نہ کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔ آف واٹ باس راکیل فلیچر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ایریاز میں بلوں میں کمی کا تناسب مختلف ہوگا۔ آف واٹ نے کہا کہ یہ اقدامات انگلینڈ اینڈ ویلز کی 17 واٹر کمپنیز میں سے صرف تین کے آف واٹ کے آخری ریویو میں پاس ہونے کے بعد کیا گیا۔ تمام فرمز نے 2020 سے 2025 کے دوران واٹر بلز میں کمی کے پلانز جمع کرائے تھے۔ جن میں واٹر لیکس کا خاتمہ اور نادار کسٹمرز کی مدد بھی شامل ہے۔ تاہم سیون ٹرینٹ، یونائیٹڈ یوٹیلیٹیز اور سائوتھ ویسٹ واٹر کے پلان منظور ہوئے۔ کنزیومر کونسل فار واٹر نے ان اقدامات کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔