فرانس اورالجزائر کے میچ میں ہنگامہ، 282افراد گرفتار

July 19, 2019

پیرس(آئی این پی)فرانس میں ان ہنگاموں کے بعد 282 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو الجزائر کی ٹیم کے افریقا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد شروع ہوئے۔ یہ بات فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ الجزائر نے سیمی فائنل میں نائجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا تھا۔ اس کے بعد فرانس بھر میں جشن منانے کے دوران پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ جمعرات کے روز بھی آئیوری کوسٹ سے الجزائر کی فتح کے بعد شائقین نے پیرس کے مرکز میں کئی دکانوں کو لوٹا اور نقصان پہنچایا تھا۔