لاہوراسلام آباد ایئرپورٹ پر پلاسٹک لپیٹنے کا ریٹ 400سے کم کر کے 50 روپے شروع

July 19, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) اسلام آباد اور لا ہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور ان کے اندرون ملک پروازوں کےٹرمینل پر بیگ پر پلاسٹک لپیٹنے کے نرخ دو اور چار سو سے کم کر کے صرف50 روپے کر دیئے گئے ہیں جبکہ ملتان، فیصل آباد ،کوئٹہ، کراچی، پشاور، سیالکوٹ ،سکھر کے ہوائی اڈوں پر بیگ کو مشین کے ذریعے پلاسٹک میں لپیٹنے والے ٹھیکیداروں سے متعلقہ ایئر پورٹ منیجروں نے وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن شاہ رخ نصرت کی ہدایت پر مذاکرات کا شیڈول طے کرلیا ہے وہاں بھی31 جولائی تک نئے50روپے فی بیگ ریٹ پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ تمام ہوائی اڈوں پر بیگیج پر پلاسٹک چڑھانے کے ریٹ میں 87 فیصد کمی پر عملدرآمد شروع ہو گا۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں فضائی بیگج پر پلاسٹک لپیٹنے کے نرخ چار سو اور دو سو روپے سے کم کر کے 50روپے بیگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں نئے ریٹ کا اطلاق فوری ہو گا