وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کیلئے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے،نعیم الحق

July 19, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لئے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹر پیغام میں نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان امریکہ دورے پر جانے کیلئے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل پرواز کے ذریعے واشنگٹن جائیں گے۔