سپریم کورٹ نے بشام بھیل خاندان کے خلاف دائراپیل خارج کردی

July 19, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کی جانب سے منشیات کی کمائی سے کروڑوں کی اراضی اورجائیدادیں بنانے والے اسمگلر کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے سے متعلق دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ اتنا بڑا مقدمہ تھا جس پر ہائیکورٹ نے دس سال لگا دیئے ہیں‘ریاست19 سال میں بشام بھیل کیخلاف اسمگلنگ کی رقم سے جائیدادیں خریدنے کے بار ے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔