بھارت کا اپنے مخالف سرگرمیوں کیلئے پاکستان کے گوردواروں کے استعمال کا الزام

July 19, 2019

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت نے اپنے مخالف سرگرمیوں کیلئے خالصتان کے حامی گروپوں کی جانب سے پاکستان کے گوردواروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔ 14؍ جولائی کو کرتارپور راہداری پر مذاکرات میں پاکستان کو دیئے گئے 23صفحات پر مشتمل ڈوزئیر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ خالصتان کے حامی گروپ پڑوسی ملک میں آزادانہ طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے بھارت کے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔