اسپتالوں پر سیلزٹیکس ظلم‘نااہل حکومت نے شعبہ صحت کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا‘مرتضیٰ  وہاب

July 19, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے اسپتالوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے صحت کے شعبہ کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اسپتالوں کو سیلز ٹیکس کا نوٹس دینا ظلم ہے۔