امریکی سینیٹر چک شومر کی روسی ایپلیکشن ’فیس ایپ‘ پر پابندی کی تجویز

July 19, 2019

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کے سینیٹر چک شُومر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور فیڈرل ٹریڈ کمشن (ایف ٹی ڈی) کو اسمارٹ فون کی وائرل ہونے والی ’فیس ایپ‘ نامی ایپلی کیشن پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔چک شُومر نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور ایف ٹی سی کے چیئرمین جو سائمنز کو خط لکھا ہے جس میں روسی کمپنی کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ’فیس ایپ‘ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے اور ایپلی کیشن پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی۔