ٹرمپ کا کانگریس خواتین کو ایک مرتبہ پھر امریکا چھوڑ دینے کا مشورہ

July 19, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ڈیموکریٹک جماعت کی 4 اقلیتی خواتین کو ’غیر امریکی‘ کہہ کر تضحیک کا نشانہ بنایا ہے۔ٹرمپ نے ریلی میں 90 منٹ کی تقریر میں پورا وقت چاروں قانون سازوں پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ’میری ایک رائے ہے ان نفرت سے بھرے لوگوں کے لیے جو ہمارے ملک کو مسلسل کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمھارے پاس اچھا کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے میں کہتا ہوں کہ اگر ہماری پالیسی انہیں پسند نہیں ہے تو ہمیں ان کو چھوڑ دینا چاہیے، چھوڑ دو انہیں، چھوڑ دو انہیں‘۔امریکی صدر کی جانب سے اقلیتی خواتین کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کو انتخابی حکمت عملی کا مرکز تصور کیا جارہا ہے۔شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کانگریس کی اقلیتی خواتین کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر امیگریشن اور اسرائیل کے دفاع سے متعلق پالیسی پسند نہیں تو وہ ملک چھوڑ کر جا سکتی ہیں۔ری پبلکن صدر نے کہا کہ کانگریس خواتین کے بیانات خطرناک اور انتہا پسندی کے بڑھاوے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر کے نسل پرستانہ حملوں کا مقصد اپنی مخالف سیاسی جماعت ڈیموکریٹس کو انتہا پسندؤں کی صفوں میں کھڑا کرنا ہے۔