FC،رینجرز کے کمرشل بنکوں میں پرائیویٹ اکائونٹس کھلوانےپر سینیٹ کمیٹی برہم

July 19, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت داخلہ اوراس کے ذیلی اداروں،فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کو وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر کمرشل بنکوں میں پرائیویٹ اکائونٹ کھلوانے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وزارت داخلہ کوایک مفصل میکانزم بنانے کی ہدایت کی تاکہ ملک بھر میں یکساں پالیسی ہواور آڈٹ حکام کے اعتراضات کم سے کم ہوں۔ ذیلی کمیٹی نے انسپکٹر جنرل ایف سی کے آئندہ اجلاس میں لازمی پیش ہونے کی بھی ہدایت کی جس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ پی اے سی کے اجلاس میں آئی جی ایف سی کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو شبلی فرازکی سربراہی میں ہوا ۔