ایک اور سابق وزیراعظم گرفتار،یوتھوپیا میں خوش آمدید،بختاور بھٹو کاٹوئٹ

July 19, 2019

اسلام آباد(خبرایجنسی )سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹونےکہاہےکہ پاکستان کےایک اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یوتھوپیا میں خوش آمدید۔ بختاور بھٹو نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج پاکستان کے ایک اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت پرتنقید کرناغداری کے زمرے میں آتاہے،انہوں نے نئی ڈکٹیٹرشپ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یوتھوپیا میں خوش آمدید۔