سنگیتا کی فلم ”صرف تم ہی تو ہو" آج ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی !

July 19, 2019

کراچی (محمد ناصر) معروف ہدایتکارہ سنگیتا کی نئی فلم ”صرف تم ہی تو ہو“ جمعہ کو ”جیوفلمز“ کے تعاون سے پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ سسپنس اور رومانس سے بھر پور کہانی میں دانش تیمور، قراۃ العین، متیرہ، شیراز سکندر، صائم علی، نمرہ بٹ، خواجہ سلیم، لکی علی، ساجد حسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم میں ایک طرف عالمی شہرت یافتہ گلوکار ڈاکٹر راحت فتح علی خان نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا ہے تو دوسری طرف معروف اداکارہ متیرہ کا بھی آئٹم سانگ فلم بینوں کا دِل جیتنے کو تیار ہے۔