’’اشتہار کے بغیر کوئی بھی تقرر آئین کے منافی ہے‘‘ ججوں کےتقررکا طریقہ تبدیل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست

July 19, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)اعلی ٰعدلیہ کے ججوں کے تقررکے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے. مقامی شہری غلام یاسین بھٹی کی قانون دان اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کردہ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کیلئے 13 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے لیکن کمیشن نے تمام مجوزہ نام مسترد کر دیئے۔