عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اولین تر جیح ہے،وفاقی محتسب

July 19, 2019

اسلا م آباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف فراہم کر نا ہما ری بنیا دی ذمہ داری اور اولین تر جیح ہے۔ وفاقی اداروں میں بد انتظامی کے ذمہ داران کے خلاف تا دیبی کا رروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے تفتیشی افسروںکو ہدایت کی کہ بد انتظامی اور تا خیر کے ذمہ داروںکے خلاف تا دیبی کا رروائی تجویز کر یں۔ وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں کافی بہتر ی آئی ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے افسروں کے ایک اجلا س کے دوران کیا۔اجلا س میں وفا قی محتسب کے سیکرٹر ی ڈاکٹر جمال نا صر سمیت اعلی افسروںنے شر کت کی۔اجلا س میں وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں جنوری سے جون 2019 ء کی ششما ہی کے دوران افسروں کی کا رکر دگی ، عملد رآمد کی صورتحال ، تفتیشی افسروں کو درپیش مسا ئل سمیت تمام معاملات کا جا ئز ہ لیا گیا۔اجلا س میں سینئرایڈوائزرز اعجاز احمد قر یشی اور شا ہد اللہ بیگ نے کا رکر دگی اور عملد رآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی محتسب نے شکا یت کنند گان کو جلد ریلیف فراہم کر نے کیلئے تمام افسروں سے تجا ویز بھی طلب کیں۔