وزیر اعظم پورٹل پر آنیوالی شکایات پر 48گھنٹوں میں کارروائی کی جائے، سی پی او

July 19, 2019

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) سی پی او نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پورٹل پر آنے والی شکایات پر48گھنٹوں میں کارروائی کرنے کی ہدایت کردی،تھانوں میں اس حوالے سے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ،پورٹل کی شکایات پر کارروائی کا ریمائنڈر نہیں بلکہ متعلقہ تاخیر پر آفیسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس اور چارج شیٹ بھجوائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو جس قدر مستحکم کیا جائے گا عوام اور پولیس کے مابین اس قدر ہی خلیج کم ہو گی۔