مری روڈ اور راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کو ترجیح دی جائے‘ ڈپٹی کمشنر

July 19, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کو اسلام آباد کی طرز پر ڈویلپ کرنا ہے‘ اس کیلئے مری روڈ راولپنڈی اور راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کو اولین ترجیح دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں گلورئیس راولپنڈی پراجیکٹ کے تحت مری کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے‘ فوڈ سٹریٹ‘ لئی ایکسپریس وے‘ ہول سیل مارکیٹوں کی منتقلی‘ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹریفک کے بہائو کی روانی کیلئے بھی تجاویز زیرغور ہیں۔