کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے‘ ٹی این ایف جے

July 19, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا سوالی ہے۔ آپریشن ردالفساد کو کامیاب بنانے کیلئے کالعدم جماعتوں کی سرکوبی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ٹی این ایف جے بلوچستان کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھے۔