شاپنگ بیگ سےبچی کی لاش برآمد

July 19, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے نومولودبچی کی نعش برآمدہونے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کوشان علی شفیق سکنہ ڈھوک چودھریاں نے بتایا کہ پام سٹی میں نالہ کے پاس کافی لوگ جمع تھے ، وہاں پہنچ کردیکھاتوشاپنگ بیگ میں نو مولود بچی کی نعش پڑی تھی جو کسی نا معلوم مرد و عورت نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے یہاں پھینک دی ۔