غیر معیاری سہولتوں پر ہسپتال سر بمہر

July 19, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) محکمہ صحت کی ٹیم نے عوامی شکایات پر گوجر خان میں واقع علی ہسپتال کو سربمہر کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے علاقے میں علاج معالجے کی غیر معیاری سہولیات کی شکایات پر ہسپتال کا دورہ کیا اور غیر مستند افراد کی طرف سے مریضوں کو ادویات دینے آپریشن تھیٹر، دوائوں اور مریضوں کے عارضی طور پر بیٹھنے کے ناقص انتظامات پر ہسپتال کو سیل کر دیا ۔