بچوں سے زیادتی کے واقعات قانون اور سماج کے منہ پر طمانچہ ہیں‘ چائلڈ رائٹس موومنٹ

July 19, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات قابل مذمت ہیں، چار سالہ بچی سمیت زیادتی کے واقعات قانون اور سماج کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ایسے واقعات کو روکنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں چائلڈ رائٹس موومنٹ کے کوآرڈنیٹر ممتاز گوہر نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ریاست سمیت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بارہ کہو میں زیادتی کا شکار ہونیوالی معصوم بچی کی میڈیکل رپورٹ کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ سید اشتیاق الحسن گیلانی نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیخلاف منظور شدہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سید کوثر عباس،سدرہ ہمایوں اور صفدر رضا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔