فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی

July 19, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے نائب قاصد عبدالوحید کو ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر پنڈ دایاںجاتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ۔ اس کا کہناہے کہ اس پر فائرنگ اس کے پڑوسی نعمان نے کی ۔دریں اثنا تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون ٹو پبلک پارک میںنامعلوم شخص نے عاطف احمد کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔