آئی ٹین سیکٹر کے علاقوں میں پانی کی قلت

July 19, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) آئی ٹین سیکٹر کے رہائشی پانی کی شدید قلت سے بلبلا اٹھے۔ مکینوں نے بتایا کہ وہ صبح 4بجے پانی کےٹینکر کے حصول کیلئے سی ڈی اے واٹر ٹینک کے دفتر جاتے ہیں اور اپنا نام لکھواتے ہیں مگر پانی نہیں ملتا۔ پانی کی سپلائی زیادہ تر انڈسٹریل ایریا کے چیف سیکرٹریوں کو دے دی جاتی ہے جس کی وجہ سے آئی ٹین کے رہائشی پانی سے محروم رہتے ہیں۔مکینوں نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز‘ ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹین کے مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناکر انکی مشکلات کم کی جائیں۔