شہریوں کے اغواءا ور رقم لیکرچھوڑنے کے کیس میں سب انسپکٹر کا ریمانڈ

July 19, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے شہریوں کو اغواء کرکے تشدد اور مبینہ طور پر رقم لے کر چھوڑنے کے مقدمے میں ملوث سابق پولیس چوکی انچارج اشرف ٹائون سب انسپکٹر سکندر نواز کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزم سکندر سمیت دیگر 13پولیس اہلکارروں کے خلاف تھانہ ویسٹریج کی پولیس نے چار شہریوں کو اغواء کرکے تشدد کرنے اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کرکے چھوڑنے پر مقدمہ درج کیا تھا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثنا عدالت نے کمیٹی چوک کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم راجہ رائید کیخلاف چار گواہ قلمبند کر کے 23جولائی کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔