مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی مارچ آج راولپنڈی میں ہو گا

July 19, 2019

راولپنڈی ( نیو زرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف19 جولائی کو راولپنڈی میں ہونے والے عوامی مارچ تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے لیاقت باغ ٗ لیاقت روڈ اور فوارہ چوک کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مارچ کی تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔