32سماج دشمن پکڑے گئے

July 19, 2019

راولپنڈی، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے 20ملزموں کو گرفتار کر کے 2150گرام چرس،40لٹر شراب،3بوتل شراب ،10پستول برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ وفا قی پولیس نے بھی کا رچوری میں ملوث گروہ کے اہم رکن سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 12افراد کو گرفتار کرکے تین مسروقہ کا ریں ، چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔