ڈیرہ غاز ی خان میں 100طلباء کیلئے انگلش ایکسیس پروگرام کاافتتاح

July 19, 2019

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے ڈیرہ غازی خان اور نواحی علاقوں کے 100 طلبہ کے لیے امریکہ کے زیر اہتمام انگلش ایکسیس پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف طلبہ کو انگریزی کی صلاحیت سے بہرہ ور کرتا ہے بلکہ ان میں تجزیہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے تاکہ وہ آج کی جاب مارکیٹ میں کامیاب رہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل کرینویلگی نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے.انگلش ایکسیس اور امریکی اعانت سےجاری دوسرے پروگرامز تعلیم تک مستحکم رسائی کے لیے امریکہ کی پاکستان سے طویل مدتی شراکت داری کا حصّہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ایکسیس اور انگلش ورکس میں امریکی سرمایہ کاری نے پنجاب بھر میں 5,675 طلبہ کو ان تدریسی پروگرامز میں شرکت کا موقع فراہم کیا ہے۔