امن استوار کرکے انتہاپسندی کا خاتمہ کیاجاسکتاہے،مذہبی رہنما

July 19, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک روزہ بین المسالک سیمینار "مذہبی ہم آہنگی معاشرتی ضرورت " کے نام سے ہوا ۔سیمینار سے راغب حسین نعیمی ، مولانامحمدعاصم مخدوم، پیر وقاص منور مجددی ، علامہ غلام عباس شیرازی ، مولانا شکیل الرحمن ناصر، عبدالماجد وٹو اورعلامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعہ امن استوار کرکے انتہاپسندی کا خاتمہ کیاجاسکتاہے۔