آتشزدگی سے لاہور بورڈ کے ریکارڈکونقصان نہیں پہنچا،ترجمان

July 19, 2019

لاہور (خبر نگار) تعلیمی بورڈ لاہور میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے اعلی حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کی پرانی عمارت کی پہلی منزل میں گذشتہ رات تقریباً1 بجے دھواں اُٹھتا ہوا دکھائی دیا جس کے نتیجہ میں برآمدے میں رکھی گئی ردی آگ کی زد میں آگئی ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس آتشزدگی کے نتیجہ میں لاہور بورڈ کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور تمام دفتری وتعلیمی ریکارڈ اور دستاویزات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔