فلورل آرٹ کا مقابلہ

July 19, 2019

لاہور(پ ر)فلورل آرٹ آف پاکستان لاہور چیپٹر کے زیراہتمام گل آرائشی کا مقابلہ ہوا،جس کا مقصد درختوں کے لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے بارے آگاہی پیدا کرنا،آلودگی کو ختم کر نا ،پلاسٹک اور شاپر بیگ کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور گرین پاکستان کیلئے اپنے قدرتی وسائل کو محفوظ بنانا ہے،ججو ں میں مشہور باغبان نوشین سرفراز تھیں جنہوںنے پودے لگانے اور اگانے کا درست طریقہ بتایا،جس میں زمین کی حالت اور اسکی دیکھ بھال شامل ہیں ،پہلا انعام عنبرین عرفان نے جیتا ،آخر میں سب کو لیموں کا پودا تحفے میں دیا گیا۔