اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنےکیلئے تمام محکموں کومتحرک ہونےکی ہدایت

July 19, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین کمیٹی ملک ندیم باراکی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے نادرہال ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک، ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام محکموں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے 22 کیسوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 07 کیسز کے درخواست گزار غیر حاضر تھے۔15کیسوں کی سماعت جاری ہے۔