عزیز رئیسانی نے نوجوانوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی، نوابزادہ لشکری رئیسانی

July 19, 2019

کوئٹہ( پ ر)بی این پی کے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں اپنی والدہ کو جگر کاٹکڑا عطیہ کرنے والے عزیز رئیسانی کی عیادت کی ہسپتال میں ماں اور بیٹا دونوں کامیاب آپریشن کے بعد زیر علاج ہیں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے عزیزرئیسانی اور ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عزیز رئیسانی نے نوجوانوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔