ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کی منتقلی عارضی بنیادوں پر ہوئی ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر

July 19, 2019

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کوئٹہ کی منتقلی کے خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن آفس ڈسٹرکٹ کوئٹہ اس وقت رمزے روڈ پر لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ میں واقع ہے لوکل گورنمنٹ بلوچستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کو اس دفتر کو خالی کرنے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ جس کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنیکا کہا گیا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے یہ لازم ہو گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کو ہنگامی اور عارضی بنیادوں پر منتقل کیا جائے جس کو بعد میں مناسب بلڈنگ کی دستیابی پر شہر میں منتقل کیا جائیگا۔