صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

July 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سےملتان میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کے لئے 10مختلف سنٹرز قائم کئے گئے جن میں کڑی دائود خان ، ممتازآباد ، قائم بیلہ ، درانہ لنگانہ ، ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال، رحیم آباد ،ٹبہ مسعود پور، گورنمنٹ ہسپتال ایس بلاک ، بنیادی مرکز صحت پیراں غائب، عالمگیر شامل ہیں جہاں مستحق خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جارہے ہیں ،ملتان بھر میں ایک لاکھ 10ہزار سے زائد صحت کارڈز فراہم کئے جائیں گے،شہریوں کیلئے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک سنٹر کھلا رہے گا۔