فنڈنگ معطل،نشتر میں کینسر کے مریضوں کی ادویات بند

July 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت نے کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی فنڈنگ روک دی ،نشتر ہسپتال میں حکومت پنجاب اور ادویات ساز کمپنی کے اشتراک سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی تھی ،950سے زائد کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری تھا،حکومت کی جانب سے فنڈنگ روکنے سے کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،حالانکہ ان مریضوں کو کینسر کی ایک سال کے لئے میڈیسن فراہم کی جاتی ہیں،جن مریضوں کا ایک سال کا ٹائم پیریڈ مکمل ہو گیا ہے،اب انہیں نئی رجسٹریشن کرانا ہو گی،اس ضمن میں سربراہ کینسر وارڈ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت کی آڈٹ ٹیم پروگرام کے مختلف حصوں کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے جلد حکومت امداد بحال کر دے گی۔