ویسٹ مینجمنٹ کی مشینری خراب، شہر میں صفائی کا عمل متاثر ہے:ڈپٹی کمشنر

July 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا معائنہ کیا اور زیر مرمت مشینری کا جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام خراب مشینری کو ایک ہفتے میں آن روڈ لایا جائے،مشینری خراب ہونے کی وجہ سے شہر میں صفائی کا عمل متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب فرمز کی پر ی کوالیفکیشن اور ٹینڈر ہونے کے بعد مشینری کی مرمت میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ مکینیکل سوئیپر کو رات کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی استعمال کیا جائے،منیجر ورکشاپ فہیم خان لودھی نے بتایا کہ 11 گاڑیاں ضروری مرمت کے بعد کمپنی کے شعبہ آپریشن کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 25 گاڑیوں کو ایک ہفتے کے اندر آن روڈ کر دیا جائے گا۔