ریلوے انتظامیہ کی نااہلی ، مسافرٹرینوں کی بوگیوں کاخراب ہونامعمول

July 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ڈویژن لاہوراورکراچی کی نااہلی کی وجہ سے ملتان ڈویژن میں مسافرٹرینوں کی بوگیوں کاخراب ہونامعمول بن گیاہے گزشتہ روزبھی کراچی سے لاہورجانے والی قراقرام ایکسپریس جوکہ 6گھنٹے25منٹ کی تاخیرسے خانیوال سٹیشن پہنچی تواس کی اکانومی کلاس کوچ خراب ہوگئی جس پرخراب بوگی کوٹرین سے علیحدہ کیاگیااورٹرین کومزید ایک گھنٹہ5منٹ کی تاخیرسے روانہ کیاگیااس موقع پرمسافروں کودوسری بوگیوں میں ایڈجسٹ کیاگیامسافروں نے وفاقی وزیرریلوے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا،ریلوے زرائع کے مطابق ریلوے کومسافرٹرینوں کی بوگیوں کی شدید کمی کاسامناہے،آپریشنل سسٹم میں شامل بوگیوں کومسلسل چلنے کی وجہ سے مرمت کاوقت نہیں مل رہاایک ٹرین کی بوگیوں کوکئی ناموں کی ٹرینوں کے نام دے کراستعمال کیاجارہاہے جس کی وجہ سے کرا چی اورلاہورجہاں سے یہ ٹرینیں بن کرچل رہی ہیں وہاں ان کامکمل ایگزمین کئے بغیرہی روانہ کیاجارہاہے۔