ملتان سمیت پنجاب بھر میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام شروع کرنے کا حکم

July 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، مذکورہ کمیٹیاں ضلع کی سطح پر یونین کونسلوں میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام لانچ کرنے میں پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیں گے اور اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرکے مشکلات حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی کمیٹیوں میں ڈپٹی کمشنر کنونئیر ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سیکرٹری نامزد کئے گئے ہیں۔