حقوق کے اعتبار سے خواجہ سرا پاکستان کے برابر کے شہری ہیں،وسیم خان

July 19, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر) ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور وسیم خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حقوق کے اعتبار سے خواجہ سرا پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور انصاف اور قانون تک رسائی کے حوالے سے ان سے کسی قسم کی تفریق روا نہیں رکھی جانی چاہیے. پولیس خواجہ سراکمیونٹی کی حفاظت کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی, اور ہر مہینہ مختلف رینک کے پولیس افسران کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم بلیو وینز اور خواجہ سراؤں کے صوبائی اتحاد ٹرانس ایکشن کی جانب سےپشاور پولیس کے تمام تھانوں کہ محرران اور دیگر پولیس افسروں کے لیے ایک تربیتی نشست کے انعقاد کے موقع پر کیا تقریب کا مقصدپشاور کے پولیس افسران کو خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلقہ قانون 2018 سے آگاہ کرنا تھا تاہم اس موقع پر خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کو باآسانی تھانے میں شکایت درج کرانے کے طریقے اور ان سے متعلقہ مشکلات پر بات چیت کی گئی.حاضرین کو بتایا گیا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کا قانون 2018 نہ صرف ان کی صنفی شناخت کے حق کو بلا کسی طبی اور نفسیاتی ٹیسٹ کے تسلیم کرتا ہے بلکہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری حقوق کی بھی ضمانت دیتا ہے۔