ضم شدہ اضلاع کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ‘ وزیر زراعت

July 19, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک و فشریزمحب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں ضم شدہ اضلاع کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں قبائلی اضلاع میں زراعت و لائیو سٹاک کے شعبہ جات کے فروغ کیلئے محکمے کے عملے کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تا کہ وہاں ترقی کا سفر تیز تر کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضم شدہ اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے لائیو سٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ کو سرکاری موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی حطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں تقریباً 200 اہلکاروں کو سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم جیسا مثبت اور اہم منصوبہ شروع کیا ہے کیونکہ لائیو سٹاک سے وابستہ زیادہ تر کسان دور دراز دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جن کی آمدن کا داروں مدار صرف لائیو سٹاک سے وابستہ ہے۔ اور یہاں تک پہنچانا کافی دشوار ہوتا ہے اس لئے ویٹرنری اسٹنٹ کی خدمات اور سہولیات اب ان کی دہلیز پر پہنچائے گی۔