کلبھوشن کیس میں پاکستان کی کامیابی بڑی فتح ہے،صفدرباغی

July 19, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ق) صفدرخان باغی نےعالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی کامیابی کو بڑی فتح قراردیا ہے۔خطے میں امن کاجھوٹاڈھنڈوراپیٹنے والے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر کامیابی ملی ہے اس کیس میں بھارت کی شکست سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں بھارت کے عزائم خاک مل گئے ہیںاور بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی شکست سےعالمی سطح پر پاکستان کےقیام امن کے موقف کی تائید ہوگئی ہے ۔صفدرباغی نے پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت لاکھوں بے گناہوں کا قاتل گرفتارکیا گیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بھارتی جاسوس کوملکی قوانین کے تحت سخت سے سخت عبرتناک سزادی جائے۔