ہنری ٹولنہ کو صوبہ بھر میں منظم اور فعال بنانے کا فیصلہ

July 19, 2019

پشاور ( وقائع نگار )فن موسیقی سے وابستہ ہنرمندوں پرمشتمل تنظیم ہنری ٹولنہ کو صوبہ بھر میں منظم اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ اضلاع کی سطح پر بھی تنظیم سازی کا فیصلہ کیاگیا ہے اس حوالے سے ہنری ٹولنہ کے زیر اہتمام ایک تقریب گزشتہ شام نشترآباد میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ٹولنہ کے صدر گلوکار راشد خان نے کی تقریب میں گلوکاروں و دیگر ہنرمندوں نے باقاعدہ طورپر ہنری ٹولنہ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کااعلان کیا جبکہ تقریب میں معروف گلوکاروں سرفراز ٗاشرف گلزار ٗمعروف رباب نواز گلاب خیل استاد ٗ ظفر اقرار ٗ ٗمیر عالم ٗانعام ٗمراد آفریدی ٗصادق آفریدی ٗبلال ٗریاض علی ٗعادل خٹک ٗوکیل ٗفلک نیاز ٗوکیل خان حیدر ٗربانی ٗشہریار ٗصابر اور دیگر نے شرکت کی راشد خان ٗسرفراز اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنری ٹولنہ صوبہ بھر کے ہنرمندوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور اسے جلد صوبہ بھر میں اضلاع کی سطح پر منظم اور فعال بنایا جائیگا اس حوالے سے ممبر شپ مہم بھی تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ممبر شپ مہم تیزی سے جاری ہے ہماری تنظیم کا واحد مقصد ہنرمندوںکو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے اور انکے حقوق کیلئے حقیقی معنوں میں جدوجہدکرنا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ہنرمندوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائیگا۔