فلم انڈسری کے ورسٹائل اداکار ندیم بیگ

July 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان فلم انڈسری کے ورسٹائل اداکار ندیم بیگ آج اپنی78ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔

اداکار ندیم19 جولائی1941 ء کو آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا میں پیدا ہوئے جن کا حقیقی نام نذیر بیگ ہے۔

ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کیلئے آئے تھے ، گلوکار تو نہ بن سکے تاہم فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے فلم ’’چکوری‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، یہاں سے ان کی کامیاب فنی زندگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی طرح کے کردار کئے۔1974ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آئینہ‘‘ ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے کراچی سرکٹ میں چار سو ایک ہفتے نمائش کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔

ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں ’’اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول سمیت دیگر یادگار فلمیں شامل ہیں۔