ڈاکیے کی جگہ اب روبوٹ پارسل لائیں گے

July 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے سامان کی ترسیل کے لیے روبو بائیک تیار کی ہے جو ڈاکیے کی طرح سامان منزل تک پہنچائے گی۔

ریوون نامی تین پہیوں کی روبو بائیک کی رفتار 15 میل فی گھنٹہ سے ہے جو اپنے ڈیزائن کے باعث چھوٹی جگہوں سے گزرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے روبو بائیک کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بعد ہم اسے روز مرہ کی زندگی کے استعمال میں لا رہے ہیں۔

100پاؤنڈ وزنی اس بوٹ میں 12کیمرے اور ریڈار نصب ہے۔

کمپنی کی طرف سے اس کی قیمت 4500 امریکی ڈالر (تقریباً سات لاکھ پاکستانی) رکھی ہے۔