چچی کے انتقال پر آغا سراج کی 3 روز کیلئے رہائی

July 19, 2019

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی چچی کا انتقال ہو گیا ہے، جن کی تدفین میں شرکت کے لیے آغا سراج درانی کو 3 روز کے لیے رہائی ملی ہے۔

محکمۂ داخلہ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی چچی کے انتقال پر انہیں 3 دن کے لیے عارضی طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمۂ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آغا سراج درانی رہائی ملتے ہی اپنی چچی کی تدفین اور سوئم میں شرکت کے لیے اندرونِ سندھ روانہ ہو گئے، انہیں 21 جولائی تک 3 دن کے لیے رہا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 1 ارب 4 کروڑ کی بے نامی جائیداد بنانے کے الزام میں 20 فروری کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔