عاطف کے پہلے البم’جل پری‘ کو 15سال مکمل ہو گئے

July 19, 2019

پاکستان سمیت بھارت بھر میں مشہور گلوکار عاطف اسلم کے پہلے البم ’جل پری‘ کو 15سال مکمل ہو گئے۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ’جل پری‘ کا کور فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج ان کے پہلے البم کو 15سال مکمل ہو گئے ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ابھی کل ہی کی بات تھی جب لمبے سفر پر سائڈ اے اور بی والی کیسٹ استعمال ہوتی تھی (ہنستے ہوئے لکھا کہ ) اور آج کے بارے میں بات نہ کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اتنے پیار پر اپنے مداحوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنا اچھا میوزک اُنہیں دیا۔