پانچ کرکٹرز کو ٹی20 لیگ کیلئے این او سی جاری

July 19, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں شرکت کے لئے پانچ قومی کرکٹرز کو این و سی جاری کردیا۔

ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی سی بی انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ نے درخواستوں پر غور کے بعد جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا ہے اُن میں محمد حفیظ، شاداب خان، شعیب ملک، وہاب ریاض اور عمر اکمل شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الوقت ان کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی مصروفیت نہیں ہے اس لئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔